­

hadees k mutabiq mall dolat ka sadka

hadees k mutabiq mall dolat ka sadka

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جناب 

رسالت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے استفسار فرمایا

:تم میں سے کون ہے کہ جسے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ

محبوب ہو؟صحابہ کرام نے عرض کی، یارسول اللہ !ہم میں سے ہر

 ایک کو اپنا مال، وارث کے مال سے زیادہ محبوب ہے ، حضور علیہ

 الصلوٰۃ والسلام نے ارشادفرمایا: بلاشبہ ایک مومن کا مال تو وہی

 ہے جو اس نے (آخرت کے زاد راہ کے لیے )آگے بھیج دیا اوراس

 کے وارث کا مال وہ ہے جو اس نے (پس مرگ ) اپنے پیچھے چھوڑ

 دیا۔(سنن نسائی، مشکوٰۃ ،احمد، ابن حبان)حضرت سیدنا

 ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور سید العالمین علیہ

 الصلوٰۃ والتسلیم نے ارشادفرمایا : صدقہ نے کبھی ما ل کم نہیں

 کیا اورمعاف کردینے سے اللہ تعالیٰ بندے کی عزت بڑھادیتا ہے

 اورجو اللہ رب العزت کی خاطر تواضع اورانکساری کرتا ہے اللہ تبارک

 وتعالیٰ اسے رفعت وسربلندی سے نوازدیتا ہے۔(مسلم، ترمذی ،

 موطاامام مالک، الترغیب والترہیب)

ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان

 فرماتی ہیں کہ صحابہ کرام نے ایک بھیڑ ذبح کی، اور اس کا

 گوشت صدقہ کرنا شروع کردیا (تقسیم سے فارغ ہوئے تو)حضور

 علیہ الصلوٰۃ والسلام نے استفسار فرمایا: اس گوشت میں سے

 کیا بچاہے؟ حضرت عائشہ صدیقہ نے عرض کی، بھیڑ کا ایک بازو

 باقی رہ گیا ہے ، آپ نے ارشادفرمایا: (درحقیقت)اس بازو کے

 علاوہ باقی سب بچ گیا ہے ۔(ترمذی، احمد، مشکوٰۃ)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور سرور عالم

 صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ

 ارشادفرماتا ہے ،اے آدم کے بیٹے تو (میرے راستے میں)خرچ کر،

 میں تجھ پر خرچ کروں گا۔(بخاری ، مسلم، ابن ماجہ، احمد ،

 الترغیب والترہیب)حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت

 ہے کہ حضور معلم انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا

 : پوشید ہ (انداز میں)صدقہ کرنا اللہ تعالیٰ کے غضب کو ٹھنڈا

 کردیتا ہے۔(الجامع الصغیر ، سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ: البانی)

حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم

 صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : کبھی ایک درہم ایک لاکھ

 درہم پر سبقت لے جاتا ہے، عرض کی گئی وہ کیسے؟ فرمایا :

 ایک شخص کے پاس صرف دودرہم ہیں اس نے ان میں سے ایک

 (اسی وقت)صدقہ کردیا، ایک اورشخص اپنے مال کی جانب گیا تو

 اس میں سے ایک لاکھ درہم لیے پھر اسے صدقہ کر دیا ، (نسائی

 ، صحیح ابن حبان ، احمد ، مستدرک)امام حاکم اورامام ذہنی

 کہتے ہیں اس حدیث کی اسناد صحیح مسلم کی شرائط کے

 مطابق ہیں۔

About Unknown

This is an Islamic blog. You can Download or watch Quran Majeed in Audio as well as Video Format. All Islam related information is available to read and Download for free. Most authentic Books of Hadith Shareef are also available here.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment