درود و سلام کے فضائل و برکات
مذکورہ بالا اَحادیث مبارکہ کی روشنی میں درود و سلام کے
مختصراً درج ذیل فضائل ہمارے سامنے آئے ہیں :
درود و سلام سنتِ الٰہیہ اور سنتِ ملائکہ ہے۔
درود و سلام پڑھنے والے پر خود اﷲ ربّ العزت درود بھیجتا ہے۔
درود و سلام بارگاہ الوہیـت اور بارگاہ رسالت سے تعلق وقربت کا
مجرب ترین نسخہ ہے۔
درود و سلام آقا علیہ السلام کی توجہات، عنایات اور زیارت کا
وسیلہ ہے۔
درود و سلام حبیب کبریا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ سے
شرفِ جواب کا موجب ہے۔
درود و سلام، توبہ، بلندی درجات کا وسیلہ اور نزولِ رحمتِ خدا
وندی کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔
درود و سلام بے شمار اجر وثواب، دنیوی واُخروی فلاح اور کامیابی
کا ذریعہ ہے۔
درود و سلام کی قبولیت نہ صرف یقینی ہے بلکہ دعا اور دیگر
اعمال صالحہ کی قبولیت کا ذریعہ بھی ہے۔
درود و سلام دنیا وآخرت کے غموں کا مداوا ہے۔
درود و سلام جسمانی وروحانی پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔
درود و سلام نہ پڑھنے والا شخص سب سے بڑا بخیل ہے۔
درود و سلام نہ پڑھنے والا شخص جنت کا راستہ بھول جائے گ
0 comments :
Post a Comment