بسم اللہ الرحمٰن الرحیمصحابی رسول،کاتب رسول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی یوم وفات
رجب صحابی رسول،کاتب وحی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا مھينه ہے،علامہ طبری
لکھتے ہیں :” مات معاویةبدمشق سنة ستین یوم الخمیس لثمان بقین من رجب“(تاریخ طبری:5،324،دار التراث، بیروت)
.
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ وہ صحابی ہیں جن کے بارے میں اللہ کے رسول نے دعا کرتے ہوئے فرمایا تھا:”اللّٰھم اجعلہ ھادیا مھدیا واھد بہ“(جامع الترمذی :2/247)
.
اے اللہ! تو معاویہ کو ہادی اور ہدایت یافتہ بنا،ان کو ہدایت عطافرما اور اس کے ذریعے ہدایت دے۔ایک اور جگہ فرمایا: اللّٰھم علّم معاویة الکتاب والحساب وقہ العذاباے اللہ! معاویہ کو کتاب اور حساب کا علم عطا فرما،اور اس کو عذاب سے محفوظ فرما۔
.
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ”اللّٰھمّ علّمہ الکتاب ومکن لہ في البلادووقہ العذاب“(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد،ج:9ص:356طبع بیروت)
.
یعنی اے اللہ! معاویہ کو کتاب سکھا دے اور شہروں میں اس کے لیے ٹھکانے بنا دے اور اس کو عذاب سے بچا لے۔
.
ایک دفعہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر اور حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہا کو کسی مشورے کے لیے طلب فرمایا،مگر دونوں حضرات مشورہ نہ دے سکے تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:”ادعوا معاویة احضروہ أمرکم فإنّہ قويّ أمین“(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:9/356)
.
ترجمہ:معاویہ کو بلاوٴاور معاملے کو ان کے سامنے رکھو ،کیونکہ وہ قوی ہیں (مشورہ دیں گے)اور امین ہیں(غلط مشورہ نہیں دیں گے) ۔
.
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا شمار کاتبان ِوحی میں ہوتا ہے اس پر تمام امت کا اجماع ہے ۔علامہ ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :”نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے کاتبین میں سے سب سے زیادہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ آپ صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر رہے اور اس کے بعد دوسرا درجہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا تھا ،یہ دونوں حضرات دن رات آپ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ لگے رہتے اور اس کے سوا کوئی کام نہ کرتے تھے۔“(ابن حزم ،جوامع السیرة،ص:27)
.
٭...حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ مراسلہ ء نبوی کے قاری تھے۔(مسند احمد:3/441،مجمع الزوائد،البدایة والنھایة)
.
٭...آپ رضی اللہ عنہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتنا عظیم اعتماد تھا کہ خصوصی خطوط کے محرر رہے۔(الاصابة:3/393)
.
٭...آپ رضی اللہ عنہ کو پہلوئے نبوت میں بیٹھنے کا شرف حاصل رہا۔
٭...آپ رضی اللہ عنہ کونبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے بال مبارک تراشنے کی سعادت نصیب ہوئی ۔(تاریخ ابن عساکر)
.
٭...آپ رضی اللہ عنہ غزوات میں بھی رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے،چنانچہ غزوہ حنین میں آپ صلی الله علیہ وسلم نے 100،اونٹ اور40،اوقیہ بھی عنایت فرمائے ۔(بخاری ومسلم)
.
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کامقام حضرت عبد اللہ ابن مبارک کی نگاہ میں
عبد اللہ ابن مبارک رحمةاللہ علیہ سے پوچھا گیا کہ حضرت معاویہ افضل ہیں یا عمربن عبد العزیز؟حضرت عبد اللہ ابن مبارک نے جواب دیا: ”جومٹی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کی ناک میں آپ صلی الله علیہ وسلم کی رفاقت میں پڑی وہ عمربن عبدالعزیز سے ہزار درجہ افضل ہے۔“
.
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا مقام حضرت پیرانِ پیر کی نگاہ میں
پیرانِ پیرحضرت عبد القادرجیلانی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا:”میں معاویہ کے راستے میں بیٹھوں،اس کے گھوڑے کے پاوٴں کی مٹی میرے اوپر پڑے میں اسے اپنے لیے باعثِ نجات اور فخرسمجھتاہوں۔“
.
٭...حضرت عمیربن سعیدرضی اللہ عنہ حمص کے والی تھے، ان کوحضرت عمررضی اللہ عنہ نے معزول کرکے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کومقررفرمایا تو اس موقع پر حضرت عمیرنے فرمایاکہ: معاویہ کو صرف خیرکے ساتھ یادکرو،کیونکہ میں نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کومعاویہ کے حق میں یہ دعاکرتے ہوئے سنا : ”اے اللہ! معاویہ کو ہدایت عطافرما۔“

The best casino sites to play slots on - TrickToAction
ReplyDeleteThe best casino sites to play slots on - TrickToAction. 검증 사이트 How to 가입머니 즉시지급 Play Online Slot betman Machines Online. In a few minutes, 스포츠 실시간 중계 사이트 벳피스트 the house of the mib사이트 아이디 reel is the