­

ALLAH Sy Kon Mila Sakta Hai ??? ALLAH Sy Kon Milata Hai ?

اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں 


آہیے ایک اللہ والے کا واقعہ پڑھتے ہیں۔

ایک واقعہ حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کا ہے ۔ ان کی بستی میں ایک بدکار طوائف آگئی۔

 وہ بستی کے جوانوں کو غلط راہ پر ڈالنے لگی ۔ 

حضرت بایزید بسطامی رح تک خبر پہنچی تو اپنا جائے نماز اٹھا کر اس بدکار خاتون کے دروازے کے 

سامنے بچھا دیا اور عبادت میں مصروف ہوگئے۔

سارا دن گذر گیا۔ شام ہوگئی ۔ شہر کے لوگ بدکارخاتون کے دروازے پر آتے اور وہاں بایزید بسطامی

 رح کو عبادت کرتا دیکھ کر شرم سے واپس چلے جاتے۔ جب شام ڈھل گئی اور خاتون حیران ہوئی 

کہ آج کوئی گاہک نہیں آیا تو اس نے دروازہ کھولا۔ باہر حضرت بایزید بسطامی بیٹھے تھے۔ خاتون نے 

غصے سے کہا کہ بابا میرا دھندہ خراب کررہے ہو۔ جاؤ اپنا کام کرو۔

حضرت بایزید نے پوچھا کہ تیرا کیا دھندہ ہے ؟ عورت بولی گاہک مجھے قیمت دیتا ہے ۔ پھر اسکی 

جو مرضی ہو میں وہ کرتی ہوں ۔

حضرت بایزید نے تصدیقی انداز میں پوچھا " کیا میں بھی تمھیں قیمت دے دوں تو جو میں کہوں گا 

وہ کرو گی ؟ عورت نے ہاں کر دی۔ 

حضرت بایزید نے قیمت پوچھی، قیمت ادا کی اور مصلے اٹھا کر خاتون کے گھر میں چلے گئے۔ 

بولے " چلو ۔ اب غسل کرکے پاک صاف کپڑے پہن کر آؤ " عورت نے حکم کی تعمیل کی۔ 

بایزبسطامی نے مصلیٰ بچھایا اور فرمایا ۔ اب اللہ کے حضور عبادت کے لیے کھڑی ہوجاؤ۔ جب خاتون

 کھڑی ہوگئی ۔ تو حضرت بایزید بسطامی رح نے سجدے میں گرکر اللہ سے عرض کی۔ "اللہ کریم۔ 

اسے یہاں تک لانا میرا کام تھا۔ اب اسکا دل بدلنا تیرا کام ہے"

حضرت بایزید بسطامی رح کی سوانح میں درج ہے کہ وہ عورت توبہ کے بعد اپنے دور کی انتہائی

 نیک و پارسا اور وقت کی ولیا بن گئی ۔
ALLAH Sy Kon Mila Sakta Hai ??? ALLAH Sy Kon Milata Hai ?

About Unknown

This is an Islamic blog. You can Download or watch Quran Majeed in Audio as well as Video Format. All Islam related information is available to read and Download for free. Most authentic Books of Hadith Shareef are also available here.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment