­

شریعت کی پابندی ھی سب سے بڑی کرامت ھے

شریعت کی پابندی ھی سب سے بڑی کرامت ھے 


حضرت ابو بکر واسطی رحمۃ اللہ علیہ جو بہت بڑے عالم تھے' وہ

 سیدالطائفہ حضرت خواجہ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی شھرت

 سن کر ان کی خدمت میں حاضر ھوئے اور سال بھر تک خاموشی

 سے ان کی صحبت میں رہ کر ان کی مجلس کا رنگ ڈھنگ

 دیکھتے رھے.. سال کے بعد دلبرداشتہ ھو کر حضرت جنید 

بغدادی سے رخصت ھونے کی اجازت چاھی..

حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کا ھاتھ پکڑ لیا اور

 فرمایا.. "میرے بھائی.. تم اتنا عرصہ یہاں رھے' نہ اپنی کہی نہ 

ھماری سنی اور اب یکایک چلنے کے لیے تیار ھوگئے.. آخر بات 

کیا ھے..؟"

حضرت ابوبکرواسطی نےعرض کی.. "سچ پوچھیں تو میں بیعت 

کے ارادے سے حاضر ھوا تھا.. سال بھر رہ کر دیکھتا رھا مگر آپ 

سے کوئی کشف یا کرامت ظاھر نہیں ھوئی.

وہی علماء کا سا طور طریق ھے.. نماز ' روزہ ' تہجد ' اشراق '

 چاشت ' درس وتدریس.. جب آپ میں اور دوسرے علماء کے 

طریقوں میں کوئی فرق نہیں دیکھا تو رخصت کی اجازت چاھی.."

حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے انکی بات سن کر فرمایا.. 

"یہ بتاو اس مدت میں تم نے مجھ سے کوئی کام خلاف شریعت 

اور خلاف سنت ھوتے دیکھا..؟"

حضرت ابوبکرواسطی نے عرض کی.. "خلاف شریعت تو مطلق

 کوئی بات نہیں دیکھی.."

حضرت جنید نے ان کا ھاتھ جھٹک کر فرمایا.. "جا ! جنید کی یہی 

کرامت سمجھ لے.. جو اسے اللہ نے اپنے خاص لطف و عنائت سے

عطا فرمائی ھے.."

یہ سن کر ابوبکر واسطی بےاختیار آپ کے قدموں میں گر پڑے اور 

آپ کی بیعت کی اور خاصان خدا میں شمار ھوئے..

اللہ ھم سب کو گمراھی اور فریب کے ٹیڑھے میڑھے راستوں سے

بچا کر صراط مستقیم یعنی شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ 

وسلم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ھمیں شیطان کے شر 

سے محفوظ رکھے.. آمین..

About Unknown

This is an Islamic blog. You can Download or watch Quran Majeed in Audio as well as Video Format. All Islam related information is available to read and Download for free. Most authentic Books of Hadith Shareef are also available here.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment