­

Sunni Ulama Federation online texting

sunni ulama federation videos bayan Sunni Ulama Federation Videos Bayan ijaz ahmed Ijaz Ahmed peer ijaz ashrafi Peer Ijaz Ashrafi

ADMEN S.U.F.PK


شاہِ مرداں شیرِ یزداں قوّتِ پروردگار



لا فتیٰ اِلاّ علیؑ لا سیف اِلاّ ذوالفقار

13 رجب ـــــــــ جشن ولادت شیر خُدا حضرت علی المرتضیٰؒ

شیر خُدا علی المرتضیؒ ایک ایسی ہستی ھے


جو بیک وقت صحابی رسول ﷺ بھی ہیں،


اہلبیت میں بھی شامل ہیں،


صحابہ اکرمؒ میں بھی شامل ہیں،


عشرہ مبشرہ میں بھی شامل ہیں ،


خلفاء راشدین میں بھی شامل ہیں


اور پنجتن میں بھی شامل ہیں۔


حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی ذات وہ ذات گرامی ہے جو بہت 

سے کمال و خوبیوںکی جامع ہے کہ ...


آپ شیر خدا بھی ہیں


اور داماد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ،


حیدر کرار بھی ہیں


اور صاحب ذوالفقار بھی ،


حضرت فاطمہ زاہرہ کے شوہر نامدار بھی


اور حسنین کریمین کے والد بزرگو ار بھی ،


صاحب سخاوت بھی


اور صاحب شجاعت بھی ،


عبادت و ریاضت والے بھی


اور فصاحت و بلاغت والے بھی ،


علم والے بھی اور حلم والے بھی ،


فاتح خیبر بھی


اور میدان خطابت کے شہسوار بھی،


غرضیکہ آپ بہت سے کمال و خوبیوں کے جامع ہیں .

اللہ تعالی نے آپؒ کو بڑی شانیں،بڑی خوبیاں عطا فرمائیں ہیں ۔اُن خوبیاں میں ایک 

خوبی یہ بھی ھے ،آپؒ جب پیدا ھوۓ تو آپؒ کی پہلی نظر جمال مصطفےٰ 

ﷺ پر پڑی،حضور ﷺ نے اپنے لعاب دہن سے آپؒ 

کو گڑتی دی۔

،، اللہ تعالی نے آپؒ کو بڑی شانیں اور بڑی خوبیاں عطا فرمائیں ہیں ۔۔۔حضرت علیؒ 

کی بے پناہ خوبیاں ہیں ۔حضرت احمد بن حنبلؒ جو دس لاکھ احادیث کے حافظ ہیں 

آپؒ فرماتے ہیں تقریبا تین سو قرآن کی آیتیں حضرت علی المرتضیؒ کی شان میں 

نازل ھوئیں اور حدیث پاک کا سب سے زیادہ خزانہ حضرت علی المرتضیؒ کی شان 

میں موجود ہے۔


حضرت علی المرتضیؒ اُس مقام پر فائز ہیں اُس سے ذرا آگے بڑھائیں گے تو نبوت 

کی منزل شروع ھوجاتی ھے یہی وجہ ھے کہ شیعہ صاحبان حضرت علی سے اتنی 

محبت کرتے ہیں کہ آپ کو نبیوں سے افضل سمجھتے ہیں۔سرکار مدینہ

ﷺ نے حضرت علیؒ کو خطاب کرتے ھوۓ کہا ۔علی تیری وجہ 

سے دو جماعتیں ہلاک ھوجائیں گی ایک وہ جو تجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں 

اور ایک وہ جو تجھ سے بے پناہ دشمنی کرتے ہیں۔بٖضلہ تعالے اہلسنت وجماعت 

اہلبیت کو بھی مانتے ہیں سارے صحابہ اکرمؒ کو بھی مانتے ھوں ،سرکار 

مدینہﷺ کی خیرات ھے ہمارا عقیدہ قرآن و حدیث کی مضبوط 

بنیادوں پر ھے ،،، اہلبیت اور صحابہ کرامؒ دونوں میں سے ایک کا بے ادب ھوجاۓ 

تو سنی نہیں رہتا یا خارجی ھوجاۓ گا یا رافضی ھوجاۓ گا۔


حضرت علی المرتضی شیر خُدا امام اولیاء ہیں۔حضرت علیؒ کی اولاد جو خاتون 

جنت کے شکم اطہر سے پیدا ھوئی،اُس سے حضورﷺ کا خاندان

چلا،خاندان سادات،دوسری بیویوں سے جو اولاد ھے اُن شہزادوں سے بھی ولایت کا  
خاندان چلا۔

اللہ تعالی ہم سب کو شان علی المرتضیؒ کو سجمھنے کی توفیق عطا فرماۓ ،، آمین 

ثم آمین

شاہِ مرداں شیرِ یزداں قوّتِ پروردگار


لا فتیٰ اِلاّ علیؑ لا سیف اِلاّ ذوالفقار

حضرت خواجہ معین الدّین چشتی (رضی اللہ عنہ)

علیؑ شاہِ مَرداں اِماماً کبیراً


کہ بعد از نبیﷺ شُد بشیراً نذیراً

حضرت مولانا عبد الرحمٰن جامیؒ (رحمت اللہ علیہ)

علیؑ شاہِ مَرداں اِماماً کبیراً


کہ بعد از نبی شُد بشیراً نذیرا


محب علی جنتی بعد مردن


بود امن ز خوف منکر نکیرا

حضرت علی ( کرم اللہ وجہہ الکریم) تمام ولیوں اور اماموں کے سردار ہیں ولایت و 

امامت کا سلسلہ شروع ہی آپ سے ہوا. سرکار دو عالم ﷺ کے بعد 

آپ ہی خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے ہیں.


آپ سے محبت کرنے والا جنتی ہے اسے منکر نکیر کے سوالوں کا کوئی خوف 

نہیں کیونکہ آپ اسکے مولا ہیں.

حضرت مولانا جامیؒ

مسلمِ اوّل شہِ مرداں علی


عشق را سرمایہِ ایماں علی


از ولاے دودمانِش زندہ ام


در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام


قوتِ دینِ مبیں فرمودہ اش


کائنات آئیں پذیر از دودہ اش

حضرت علی رضی اللہ عنہ اسلام لانے والوں میں سرفہرست ہیں،اور 

بہادروں{دلیروں} کے سردار ہیں


حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ذات عشق کے لئے ایمان کا سرمایہ تھی


میں{اقبال} آپ رضی اللہ عنہ کے خاندان مبارک کی محبت کے سبب زندہ ہوں


اور اسی برکت سے میں دنیا میں موتی کی طرح چمک رہا ہوں


آپ رضی اللہ عنہ کے فرمودات روشن دین {اسلام} کے لئے قوت کا باعث ہیں


دنیا کو انہی کے خاندان سے آئین، قانون، اور دستور ملا

" اسرارِ خودی" حضرت علامہ محمد اقبال (رحمت اللہ علیہ)

About Unknown

This is an Islamic blog. You can Download or watch Quran Majeed in Audio as well as Video Format. All Islam related information is available to read and Download for free. Most authentic Books of Hadith Shareef are also available here.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment